رسائی کے لنکس

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 44 رنز سے ہرا دیا


کراچی کنگز کا مقابلہ اگلے میچ میں پشاور زلمی سے ہوگا، جسے کو ئٹہ نے ایک روز قبل ایک رن سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا

کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان ہونے والا پاکستان سپر لیگ کا دوسرا پلے آف کراچی کنگز نے 44 رنزسے جیت لیا ہے۔

کراچی کنگز کا مقابلہ اگلے میچ میں پشاور زلمی سے ہوگا جسے کوئٹہ نے ایک روز قبل ایک رن سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

کراچی کنگز نے 19 اعشاریہ چار اوورز میں 126 رنز بنا کر اسلام آباد کو 127رنز کا آسان ہدف دیا تھا۔ لیکن، اسلام آباد کی پوری ٹیم اس آسان ہدف کو بھی حاصل نہ کر سکی۔ پوری ٹیم صرف 15 اعشاریہ دو اوورز میں 82 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں کراچی کنگز یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

حالانکہ ایک موقع پر یہ لگنے لگا تھا کہ شاید کراچی کنگز جو ٹورنامنٹ کے شروع میں ہی کئی میچ لوز کر گئی تھی شاید یہ میچ بھی ہار جائے۔ لیکن، ایسا نہیں ہوا اور بازی یکدم پلٹ گئی۔

اسلام آباد کی جانب سے اسمتھ اور آصف علی کو اوپننگ کرنے کا موقع ملا لیکن اسمتھ ٹیم کے مجموعی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور صرف 8رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ہیڈن کو محمد عامر نے کوئی رن بنانے کا موقع نہیں دیا اور صفر پر ہی اسٹمپس اڑا دیں۔

مصباح الحق 13 رنز ہی بنا سکے۔ واٹسن نے 8، شاداب 1، پوران ایک، آصف علی 39، امجد بٹ سات رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد سمیع نے کوئی رن نہیں بنایا جبکہ باقی کھلاڑی بھی اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

کراچی کنگز
اس سے قبل بدھ کو کھیل کے آغاز پر ٹاس اسلام آباد یونائٹیڈ نے جیتا اور کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کا موقع دیا۔

کرس گیل اور بابر اعظم نے اوپننگ کی۔ لیکن حیرت انگیز طور پر 13 بالوں تک دونوں کھلاڑی ایک بھی رن نہیں بناسکے تھے۔چودھویں گیند پر بابر اعظم نے چوکا مار کر رنز کا کھاتا کھولا اور پھر لگاتار چار چوکے مارے۔

انہی چار چوکوں کی مدد سے انہوں نے کل 25 رنز بنائے، جبکہ کرس گیل نے اس سے بھی کم اسکور کیا۔ وہ صرف 17 رنز بنا سکے۔ اتنے ہی رنز ان کے بعد کریز پر آنے والے کھلاڑی کماراسنگاکارا نے بنائے ۔ روی بوپارا نے کمارا سنگاکارا کی جگہ لی ۔ انہوں نے 14رنز بنائے۔

دوسرے اینڈ پر کھیلنے والے شعب ملک نے 25رنز اسکور کئے جبکہ عماد وسیم نے 14رنز بنائے۔ پولارڈ جو اب تک کراچی کنگز کے لئے ایک اچھے اسکورر ثابت آرہے تھے آج کے میچ میں قسمت نے ان سے بھی یارانہ نہ کیا اور وہ صرف 5 رنز بناکر آؤ ہوگئے ۔

پولارڈ کے بعد آئے سہیل خان۔ لیکن وہ ایک گیند ہی کھیل پائے اور اسکور میں بغیر کسی اضافے کے آؤٹ ہوگئے۔ اسامہ میر کریز پر پہنچے اور ابھی صرف دو ہی بالز کھیل سکے تھے کہ انہیں بھی صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹنا پڑا۔

عثمان خان بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے جبکہ عامر خان ناٹ آؤٹ رہے۔ لیکن، وہ بھی صرف 2رنز ہی بنا سکے۔ یوں اسلام آباد یونائٹیڈ نے مقررہ 20 اوور سے بھی دو بال پہلے 126 رنز بناکر اننگر ختم کر دی۔ یوں اسلام آباد کو یہ میچ جیتنے کے لئے 127رنز کا نسبتاً آسان ہدف ملا۔

اسلام آباد کےپانچ بالرز میں سے رومان رئیس نے چار واٹس اور محمد سمیع نے دو، دو اور شاداب خان نے ایک وکٹ لیا۔

میچ کے اہم مرحلے پر عمدہ بولنگ پرفارمنس پر عماد وسیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایونٹ کے تیسرے پلے آف میں کراچی کنگز جمعہ کو پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی۔

XS
SM
MD
LG