رسائی کے لنکس

’ سی آئی اے کو خفیہ جیلیں بنانے کی اجازت نہیں دیں گے‘


پولینڈ کے شمال مشرقی جنگل میں خاردار تاروں کی باڑ سے گھرا علاقہ جہاں خفیہ جیل کا قائم کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جون 2014
پولینڈ کے شمال مشرقی جنگل میں خاردار تاروں کی باڑ سے گھرا علاقہ جہاں خفیہ جیل کا قائم کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جون 2014

ایسےحراستی مراکز جہاں تفتیش کے دوران اکثر أوقات تشدد کے حربوں سے کام لیا جاتا تھا، رومانیہ، تھائی لینڈ اور أفغانستان میں بھی موجود تھے۔

پولینڈ اور لیتھوانیا نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشتبہ دهشت گردوں کو ملک سے باہر حراست میں رکھنے اور پوچھ گچھ کرنے سے متعلق سی آئی اے کے پرانے پروگرام کو دوبارہ شروع کیا تو وہ اپنے ملکوں میں امریکی ایجنسی کی خفیہ جیلیں بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

خبررساں ادارے روئیٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی یورپ کے یہ دونوں ملک امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں اور نیویارک پر گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی حکومت کے دور میں امریکہ کو اپنے علاقوں میں جیلیں قائم کرنے کی اجازت دے چکے ہیں جو اب باقی نہیں رہیں۔

امریکی عہدے داروں نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نظرثانی کا حکم دے سکتے ہیں جو پرانے پروگرام کی بحالی کی طرف جاسکتا ہے۔

اس طرح کے حراستی مراکز جہاں تفتیش کے دوران اکثر أوقات تشدد کے حربوں سے کام لیا جاتا تھا، رومانیہ، تھائی لینڈ اور أفغانستان میں بھی موجود تھے۔

پولینڈ کی وزیر أعظم بیتا شدلونے نامہ نگاروں کی جانب سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلے میں نہ تو کوئی تجویز دی گئی ہے اور نہ ہی اس کی گنجائش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی بھی صورت میں میرا جواب انکار میں ہوگا۔

لیتھوانیاکے وزیر خارجہ لنسا لنکوویس نے خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ ان کا ملک سٹرٹیجک نوعیت کے مسائل پر امریکہ سے تعاون کے لیے تیار ہے لیکن انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت لوگوں کو تشدد کا ہدف بنانا ممکن نہیں ۔ یہ صرف قانونی ہی نہیں بلکہ اخلاقی تقاضا بھی ہے۔

لیتھوانیا میں 2010 میں ایک پارلیمانی انکواری میں انكشاف ہوا تھا کہ ملک کے سیکیورٹی ادارے نے سی آئی اے کو دارالحکومت میں حراستی مرکز کے طور پر ایک تنصيب قائم کرنے میں مدد دی تھی، تاہم ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اس عمارت کو جیل کے طور پر بھی استعمال کیا گیا تھا۔

یورپیئن کنونشن آن ہیومن رائٹس نے 2014 میں اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ سی آئی اے نے پولینڈ کے ایک جنگل میں ایک خفیہ جیل بنائی تھی۔

پولینڈ کے آئین میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو تشدد، ظلم، غیر انسانی یا ہتک آمیز سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

XS
SM
MD
LG