رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا 'میزائل تجربہ ناکام '


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا بدھ کو کیا جانے والا میزائل تجربہ ’ناکام‘ ہو گیا ہے۔

امریکہ کی پیسفیک کمانڈ کے ایک ترجمان نے کہا کہ بظاہر یہ میزائل ملک کے مشرقی حصہ سے داغے جانے کے چند سیکنڈ کے اندر ہی پھٹ گیا۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ تجربہ معمول کے مطابق نہیں تھا۔

تاہم دنوں ملکوں کی طرف سے یہ تفصیل بیان نہیں کی گئی ہے کہ یہ کس قسم کے میزائل کا تجربہ کیا گیا اور دونوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

قبل ازیں رواں ماہ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے ردعمل میں بحیرہ جاپان میں چار میزائل داغے تھے۔

شمالی کوریا ان مشقوں کو جنگ کی تیاری کے عمل کا حصہ قرار دیتا ہے جب کہ سیئول اور واشنگٹن کا موقف ہے کہ یہ معمول کی فوجی تربیتی مشقیں ہیں۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں میں سے تین تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جاپان کی سمندری حدود میں گر گئے۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ میزائل درمیان فاصلے تک مارے کرنے والے تھے جو شمالی امریکہ کے لیے کسی خطرہ کا باعث نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG