رسائی کے لنکس

سات بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹس ہیک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اٹلی، سوئیٹزرلینڈ، جنوبی افریقہ، لیبیا، ملاوی، مالی اور رومانیہ میں بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائیٹس کو ہیک کیا گیا۔

بھارت کے سات سفارت خانوں کی ویب سائیٹس کو ’ہیک‘ کر لیا گیا ہے جنہیں بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ سائبر حملہ یورپ اور افریقہ میں بھارت کے سفارت خانوں کی ویب سائیٹ پر کیا گیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اٹلی، سوئیٹزرلینڈ، جنوبی افریقہ، لیبیا، ملاوی، مالی اور رومانیہ میں بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائیٹس کو ہیک کیا گیا۔

کپوسٹکی اور کاسیمیئرز نامی ہیکروں نے ٹوئٹر پر دعوی کیا ہے کہ اُنھوں نے بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائیٹس کو ہیک کیا۔

بھارت وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا کہ ’’ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور اسے درست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘

اس سے قبل بھی بھارت کی ویب سائیٹس کو ہیکروں کا نشانہ بن چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG