رسائی کے لنکس

اردن: کار بم دھماکے میں چھ فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بم دھماکا ملک کے بیابان مشرقی علاقے میں واقع رقبان کیمپ سے چند سو میٹر دور شام اور اردن کی سرحد پر ہوا جس سے متعدد سرحدی محافظوں ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

اردن کی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی سرحد پر حملہ آوروں نے ایک کار میں دھماکا کر کے چھ فوجیوں کو ہلاک جبکہ 14 کو زخمی کر دیا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ منگل کو صبح ساڑھے پانچ بجے شام اور اردن کی سرحد پر واقع شامی مہاجرین کے ایک کیمپ کے باہر سرحدی محافظوں پر کیا ہے۔

فوج نے کہا کہ کار میں بم نصب تھا اور ملک کے بیابان مشرقی علاقے میں واقع رقبان کیمپ سے چند سو میٹر دور شام اور اردن کی سرحد پر اس میں دھماکا ہوا جس سے متعدد سرحدی محافظوں ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

ابھی اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد وہاں سے فرار ہونے والے بہت سے شامی افراد نے پڑوسی ملک اردن میں پناہ لی ہے۔

شدت پسند گروہ داعش شام اور عراق کے بڑے علاقوں پر قابض ہے اور اردن نے حالیہ مہنیوں میں شدت پسندوں کے حملوں اور دراندازی کی کوششوں کو روکنے کے لیے سرحدی نگرانی سخت کی ہے۔

اردن نے ملک میں داعش کے حامیوں کے خلاف بھی کارروائیاں شروع کی ہیں اور سماجی رابطے کی ویٹ سائٹوں پر داعش کی حمایت کرنے والے افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

اردن داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا رکن بھی ہے۔

XS
SM
MD
LG