رسائی کے لنکس

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 269 واں عرس


سندھ کے شہر ھالہ میں قائم شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر بھٹ شاہ عرس میں شرکت کے عرس میں شرکت کے لئے ملک بھرسے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔


سندھ کے صوفی شاعر اور بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 269 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز جمعے سے ہوگیا ہے۔

عرس کا افتتاح سندھ اسمبلی کے اسپیکرنثار کھوڑو اور مشیر وزیراعلیٰ سندھ شرمیلا فاروقی نے شاہ عبدلاطیف بھٹائی کے مزار پر چادر چڑھا کر کیا ، اس موقع پر صوبائی وزیرثقافت سندھ سسی پلیجو بھی موجود تھیں۔

سندھ کے شہر ھالہ میں قائم شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر بھٹ شاہ عرس میں شرکت کے عرس میں شرکت کے لئے ملک بھرسے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

زائرین بھٹ شاہ پہنچ کر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دیتے اور منتیں مانگتے ہیں۔ بھٹ شاہ کے عرس کے دوران مزار پر میلے کا سا سماں ہوتا ہے ۔ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔

سندھ کے مشہور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی نے اپنی صوفیانہ شاعری کے کلام کے ذریعے اسلام کا پیغام لوگوں میں عام کیا۔ان کے کلام کا مجموعہ " شاہ جو رسالو" عشق حقیقی یعنی خدا اور بندے کی محبت کو نمایاں کرتا ہے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے دوران سیکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ فیاض لغاری کے مطابق عرس کے دوران مزار کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ دہشتگردی کا کوئی واقع رونما نہ ہو۔


سہ روزہ تقریبات میں ادبی کانفرنس اور مشاعرے کے علاوہ سندھ کے روایتی کھیل "ملا کھڑا" اور "گھڑ سواری" کے مقابلے ہوں گے ۔ عرس کے دوران لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے لوک فنکار شاہ عبدالطیف بھٹائی کا صوفیانہ شاعری پر قوالی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG