رسائی کے لنکس

شاہد آفریدی کا بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد

Britain's Prime Minister Boris Johnson drives a JCB through a symbolic wall with the Conservative Party slogan 'Get Brexit Done' in the digger bucket, during an election campaign event at the JCB manufacturing facility in Uttoxeter, England.

شارجہ میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ "میں نے اپنے ملک کے لیے سنجیدگی کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور اب میرے لیے میری فاؤنڈیشن اہم ہے۔"

پاکستان کے آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور اب وہ آئندہ دو سالوں تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے کھیل پر توجہ دیں گے۔

اتوار کو اپنی ٹیم پشاور زلمی کے شارجہ میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "میں اپنے مداحلوں کے لیے کھیل رہا ہوں اور یہ لیگ مزید دو سال تک کھیلوں گا لیکن بین الاقوامی کرکٹ کو میری طرف سے خیرباد ہے۔"

شاہد آفریدی گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم کی قیادت سے سبکدوش ہو گئے تھے، بعد ازاں انھیں ان مقابلوں کے لیے بطور کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

وہ اس سے پہلے متعدد مواقع پر بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

شارجہ میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ "میں نے اپنے ملک کے لیے سنجیدگی کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور اب میرے لیے میری فاؤنڈیشن اہم ہے۔"

انھوں نے فلاحی کاموں کے لیے "شاہد آفریدی فاؤنڈیشن" کے نام سے ایک تنظیم بھی بنا رکھی ہے۔

36 سالہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان کی طرف سے 398 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں آٹھ ہزار 64 رنز بنائے جب کہ 395 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ قومی ٹیم کی طرف سے 98 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں شاہد آفریدی نے 1405 رنز اور 97 وکٹیں حاصل کیں۔

انھوں نے صرف 27 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں 1716 رنز بنائے اور 48 وکٹیں حاصل کیں۔

XS
SM
MD
LG