رسائی کے لنکس

کرکٹ کھیلنے پر پابندی: شکیب الحسن فٹبالر بن گئے


شکیب الحسن بنگلہ دیش کے مقامی فٹبال کلب 'فوٹی ہیگز' کی نمائندگی کرتے دکھائی دیے ہیں۔ (فائل فوٹو)
شکیب الحسن بنگلہ دیش کے مقامی فٹبال کلب 'فوٹی ہیگز' کی نمائندگی کرتے دکھائی دیے ہیں۔ (فائل فوٹو)

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے فٹبال کھیلنا شروع کر دی ہے۔

شکیب الحسن بنگلہ دیش کے مقامی فٹبال کلب 'فوٹی ہیگز' کی نمائندگی کرتے دکھائی دیے ہیں۔ فوٹی ہیگز نے اپنے فیس بک پیج پر کورین ایکسپیٹ کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں شکیب الحسن بھی نمایاں ہیں۔

فوٹی ہیگز کے مطابق جمعے کو ڈھاکہ کے آرمی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے اور ٹیم نے یہ میچ دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ فوٹی ہیگز
فوٹو: بشکریہ فوٹی ہیگز

یاد رہے کہ آئی سی سی نے بھارتی سٹے باز کے رابطوں کی اطلاع نہ دینے پر شکیب الحسن پر مجموعی طور پر دو سال کی پابندی عائد کی ہے۔

اس پابندی کے بعد شکیب الحسن آئندہ برس آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

شکیب الحسن کی غیر موجودگی میں بھارت کے خلاف کھیلی جا رہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت محمد اللہ کر رہے ہیں جب کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے مومن الحق کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

بین الاقوامی اور مقامی کرکٹ کے دروازے بند ہونے کے بعد شکیب الحسن نے فٹبال کے میدان میں قسمت آزمائی شروع کردی ہے۔

جمعے کو کھیلے گئے میچ میں شکیب الحسن کے ساتھی کھلاڑی ریاد شاہر احمد حسین نے میچ کے بعد کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں شکیب الحسن بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

آئی سی سی نے شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کی ہے۔
آئی سی سی نے شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کی ہے۔

XS
SM
MD
LG