رسائی کے لنکس

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 234 پر آؤٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنائے تھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ اتوار کو شارجہ میں شروع ہوا جس میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اس کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔

ابتدائی بلے باز اظہر علی جب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور پانچ تھا۔

محمد حفیظ اور شعیب ملک کچھ دیر تک ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن پھر معین علی کی گیند پر محمد حفیظ کو بولڈ ہو کر پویلین لوٹنا پڑا۔

تیسرے آؤٹ ہوئے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو کہ 38 رنز ہی بنا سکے جب کہ یونس خان بھی صرف 31 کے انفرادی اسکور پر اینڈرسن کی گیند کا شکار ہوئے۔

کپتان مصباح الحق نے آخر تک ٹیم کو سنبھالا دیے رکھا لیکن دوسری جانب کے ساتھی کھلاڑی یکے بعد دیگر آؤٹ ہوتے رہے۔

مصباح الحق نے 71 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن نے چار، براڈ، سمت پٹیل اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنائے تھے۔

اس میچ میں پاکستانی ٹیم میں شان مسعود کی جگہ اظہر علی جب کہ باؤلر عمران خان کی جگہ راحت علی کو شامل کیا گیا ہے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG