رسائی کے لنکس

مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا اسلام آباد دھرنا جاری


سخت گیر موقف کی حامل کئی مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے۔

اگرچہ مظاہرین کی تعداد محض چند سو ہے لیکن چونکہ وہ وفاقی دارالحکومت کے ایک تجارتی مرکز بلیو ایریا پر واقع شاہراہ پر بیھٹے ہیں، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے اس سڑک ایک حصہ بند کر رکھا ہے۔

بلیو ایریا میں واقعہ کثیر المنزلہ عمارتوں میں نہ صرف تجارتی مراکز بلکہ دفاتر بھی ہیں۔

’لبیک یا رسول اللہ‘ نامی جماعت کی قیادت میں یہ ریلی رواں ہفتے لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور جمعرات کو وفاقی دارالحکومت پہنچی۔

یہ مظاہرہ اور دھرنا ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں مبینہ تبدیلی کے خلاف دیا جا رہا ہے باوجود اس کے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر آئینی ترمیم کر کے پرانے حلف نامے کو بحال کر دیا تھا۔

اس ریلی کی آمد سے قبل اسلام آباد کی کئی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا تھا لیکن جب مظاہرین نے ایک مقام پر پہنچ کر دھرنا دیا تو دیگر راستے کھول دیئے گئے۔

تاہم اہم سرکاری عمارتوں اور سفارت خانوں پر مشتمل علاقے ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں پر بدستور کنٹیر لگے ہوئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG