میکسکیو میں تعلمی اصلاحات کے خلاف کیے جانے والے ایک مظاہرے میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب اساتذہ کی ایک یونین کے مظاہرے نے تشدد کا رنگ اختیار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اصلاحات کے خلاف میکسیکو کے جنوب مغرب میں واقع ریاست اوکساکا کے شہر آسنیان نو شکتلان میں ہونے والے مظاہرے میں مسلح افراد گھس گئے جنہوں نے عہدیداروں پر فائرنگ کی اور پیٹرول بم پھینکے۔
یہ تشدد اتوار کو اس وقت پھوٹ پڑا جب پولیس نے نیشل ایجوکیشن ورکرز کو آرڈینیٹر کے اساتذہ کو ہٹانے کی کوشش کی جنہوں نے ایک شاہراہ کو بند کر رکھا تھا۔
ریاست کے گورنر گبنیو کیو نے کہا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر نوجوان افراد تھے جن میں سے دو کا تعلق اساتذہ کی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔