اس ہفتے شمالی بھارت کے شہر لدھیانا کے رہائشیوں نے سخت سموگ کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات کی شکایت کی۔ رہائشیوں نے کہا کہ انہیں گلے میں خراش اور آنکھوں میں جلن محسوس ہوئى۔ نئی دہلی سمیت بھارت کا زیادہ ترشمالی علاقہ کئى ہفتوں سے سموگ کے گھیرے میں ہے جس سے زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔