رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر کے کھلاڑیوں کو امریکی ویزا دینے سے انکار


سنو شو چیمپیئن شب ۔ فائل فوٹو
سنو شو چیمپیئن شب ۔ فائل فوٹو

بھارت ان ملکوں میں شامل ہے جس کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

یوسف جمیل

امریکی حکومت نے بھارتی کنٹرول کے کشمیر کے دو کھلاڑیوں کو جو اس مہینے کے آخر میں نیو یارک کے پاس کھیلوں کے ایک مقابلے میں شرکت کے لیے تیار تھے، ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

34 سالہ عابد حسین خان اور 26 سالہ تنویر حسین نے نیویارک کے پاس سیرینک جھیل پر ورلڈ سنو شُو چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔

دونوں کشمیری کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے ایک عہدے دار نے ان کی دستاویزات مکمل ہونے ہونے کے باوجود یہ کہتے ہوئے ویزا دینے سے انکار کر دیا کہ موجودہ پالیسی کے پیشِ نظر انہیں ویزا جاری نہیں کیا جاسکتا۔

بھارت ان ملکوں میں شامل ہے جس کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں صدر ٹرمپ اور امریکہ کی حالیہ امیگریشن پالیسی پر خوب نُکتہ چینی کی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی ان الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہہ چکی ہے کہ نئے احکامات کا تعلق سفری پابندیوں سے ہے اور یہ مسلمانوں پر پابندی نہیں ہے۔

اس سال سنو شُو ‘چیمپئن شپ' فروری کی 25 اور 26 تاریخ کو ہو رہا ہے جس میں ان دونوں کشمیری کھلاڑیوں کی شرکت کا امکان کم ہو گیا ہے۔

عابد خان اور تنویر ان نصف درجن بھارتی کھلاڑیوں اور کوچز میں شامل ہیں جنہیں اس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لئے نیویارک مدعو کیا گیا ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق امریکی حکومت نے نئی دہلی میں وزارتِ خارجہ کو باضابطہ طور پر مُطلع کیا ہے کہ کشمیری کھلاڑیوں کو کچھ دیگر وجوہات کی بنا پر ویزا جاری کرنے سے اِنکار کیا گیا اور اس کا صدر ٹرمپ کے ایکزیکٹو آرڈر سے کوئی تعلق نہیں۔ نئی دہلی میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان وِکاس سروپ نے کہا کہ کھلاڑ یوں نے تاحال بھارتی وزارتِ خارجہ سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG