رسائی کے لنکس

صومالیہ: تین امدادی کارکن ہلاک


صومالیہ: تین امدادی کارکن ہلاک
صومالیہ: تین امدادی کارکن ہلاک

عالمی ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ میں اس کے دو امدادی کارکنوں اور ان کے ایک مقامی ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق واقعہ جمعہ کو متابان کے علاقے کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب تینوں رضاکار تقسیمِ خوراک کے ایک مرکز جارہے تھے ۔

ہلاکتوں کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم قتل کے ایک مشتبہ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

واقعے کے بعد 'ورلڈ فوڈ پروگرام' نے صومالیہ میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ متابان کے علاقے سے پڑوسی ملک ایتھوپیا کی سرحد 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور یہاں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم 'الشباب' اور دیگر تنظیموں سے وابستہ شدت پسند سرگرم رہے ہیں۔

'الشباب' کے زیرِاثر صومالیہ کے کئی علاقوں کو اقوامِ متحدہ 'قحط زدہ' قرار دے چکی ہے لیکن تنظیم نے ان علاقوں میں بیشتر امدادی تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی لگارکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG