رسائی کے لنکس

صومالیہ: الشباب نے جاسوسی کے الزام میں تین ارکان کو سزائے موت دے دی


الشباب
الشباب

الشباب کے ایک جج نے کہاہے کہ ان میں سے ایک شخص مختار ابراہیم شیخ احمد نے برطانیہ کے خفیہ ادارے ایم 16 کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا تھا

صومالیہ کی عسکریت پسند تنظیم نے امریکہ اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں اپنے تین ارکان کو موت کی سزا دے دی ہے۔

الشباب کی حامی ایک ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ان تنیوں افراد کو سزائے موت پر اتوار کے روز مرکا نامی قصبے میں عمل درآمد کردیا گیا۔

الشباب کے ایک جج نے کہاہے کہ ایک شخص مختار ابراہیم شیخ احمد نے برطانیہ کے خفیہ ادارے ایم 16 کے لیے جاسوسی کرنے اور مسلمانوں کو صومالیہ کے الگ ہوجانے والے حصے کے حکام کے حوالے کرنے اعتراف کیا تھا۔

جج کا کہنا تھا کہ دوسرے دواشخاص یاسین عثمان احمد اور اشفاق عمر حسن نے کاروں میں ایسے آلات نصب کیے تھے جو امریکی ڈرون طیاروں کو جگہ کے تعین اور الشباب کے ساتھ کام کرنے والے غیر ملکیوں پر حملوں میں مدد دیتے تھے۔

دوغیر ملکی افراد، لبنانی نژاد بلال البارجاوی اور مراکش نژاد شیخ ابو ابراہیم اس سال کے شروع میں موگادیشو کے قریب ڈرون حملوں میں مارے گئے تھے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ سینکڑوں غیر ملکی باشندے صومالیہ میں الشباب کی مدد کررہے ہیں۔
عسکریت پسند تنظیم الشباب نے فروری میں دہشت گرد گروپ القاعدہ کے ساتھ الحاق کا اعلان کیاتھا۔

کچھ عرصہ پہلے تک جنوبی اور وسطی صومالیہ کا ایک بڑے حصے پر الشباب کا قبضہ تھا ، لیکن حالیہ مہینوں کے دوران افریقی یونین ،صومالی حکومت اور کینیا اور ایتھوپیا کی فورسز نے الشباب کو زیادہ تر علاقوں سے باہر دھکیل دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG