رسائی کے لنکس

صومالیہ: الشباب کے دو حملوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک


فائل
فائل

کسمایو کی بندرگاہ کے قریب، کم از کم 15 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے جب الشباب کے شدت پسندوں نے ایک سابق فوجی اکیڈمی پر چھپ کر حملہ کیا، جو تنصیب اِن دِنوں جبہ لاند کی ریاست میں افواج کے علاقائی اڈے کے طور پر استعمال ہوتی ہے

جنوبی صومالیہ میں ہفتے کے روز دو علیحدہ حملوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

کسمایو کی بندرگاہ کے قریب، کم از کم 15 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے جب الشباب کے شدت پسندوں نے ایک سابق فوجی اکیڈمی پر چھپ کر حملہ کیا، جو تنصیب اِن دِنوں جبہ لاند کی ریاست میں افواج کے علاقائی اڈے کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

جبہ لاند کے سلامتی اور داخلہ امور کے وزیر، جنرل محمد وسامے نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ اُن کی فوجوں نے الشباب کا حملہ ناکام بنایا اور چھ شدت پسند ہلاک کیے۔ تاہم، لڑائی میں اُس کے اپنے نو افراد نے جان دی۔

حملے کا مرکز بننے والا یہ اڈا کمسایو کے شمال میں سات کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہ کینیا کے فوجی اڈے کے قریب واقع ہے جہاں سے صومالیہ میں افریقی یونین کا مشن، ’یونیسام‘ اپنی کارروائیاں کرتا ہے۔

دوسری جھڑپ شمالی صومالیہ کے قصبے، گلکایو میں ہوئی جس میں تین افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ قبیلے کی مسلح ملیشیاؤں نے پُٹلینڈ کی افواج پر حملہ کیا جو سابق سرکاری احاطے میں تعینات ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس حملے کا تعلق حالیہ دِنوں کے دوران بے دخل کیے گئے افراد سے ہے، جو 1991ء سے سابق وزارت تعمیرات کی عمارت میں مقیم تھے، جب موغادیشو میں حکمراں مرکزی حکومت کو ہٹایا گیا۔

XS
SM
MD
LG