رسائی کے لنکس

صومالی نژاد امریکی کی تاریخی کامیابی


ان کا کہنا تھا کہ موجودہ منصب پر رہتے ہوئے ان کی توجہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری لانے پر رہے گی۔

امریکہ کے شہر مِنی ایپلس کی کونسل کے رکن منتخب ہونے والے عبدی ارسام پہلے صومالی نژاد ہیں جو اس اعلی ترین عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔

انھوں نے منگل کو ہونے والے انتخابات میں اپنے حریف رابرٹ للیگرن کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔

وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں ارسام کا کہنا تھا کہ وہ اس فتح پر "بہت مطمئن" ہیں۔

"میں بہت مطمئن محسوس کر رہا ہوں کیونکہ ہم آج جس مقام پر ہیں وہاں پہنچنے کے لیے گزشتہ تین سالوں میں بہت کام کیا۔ بھاری اکثریت سے فتح ایک قابل ذکر اعزاز ہے۔"

ارسام صومالیہ میں پیدا ہوئے اور ان کی پرورش برطانیہ میں ہوئی۔ انھوں نے 2008ء میں مِنی ایپلس میں سکونت اختیار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ منصب پر رہتے ہوئے ان کی توجہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری لانے پر رہے گی۔
XS
SM
MD
LG