رسائی کے لنکس

موغادیشو میں بم دھماکہ، تین افراد ہلاک


موغا دیشو کی ایک مارکیٹ میں بم دھماکے کے بعد کا منظر۔ 26 نومبر 2016
موغا دیشو کی ایک مارکیٹ میں بم دھماکے کے بعد کا منظر۔ 26 نومبر 2016

جب دھماکہ ہوا تو سیکیورٹی فورسز کسی ممکنہ بارودی مواد کی تلاش کے لیے علاقے کی چھان بین کررہی تھیں۔

صومالي حکومت کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ دارالحکومت موغادیشو کے ایک مصروف ترین علاقے بلیک سی کے نزدیک جمعرات کے روز ایک بم دھماکے میں ایک سرکاری اہل کار اور دو عام شہری ہلاک ہو گئے۔

موغادیشو انتظامیہ کے ایک ترجمان عبدی فتح عمر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ دھماکہ سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال ایک گیراج کے قریب ہوا اور دھماکے کے خام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صومالیہ کے دشمن اس سانحے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب دھماکہ ہوا تو سیکیورٹی فورسز کسی ممکنہ بارودی مواد کی تلاش کے لیے علاقے کی چھان بین کررہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ نومبر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گیراج کو تحویل میں لیے جانے کے بعد سے وہ کئی بار حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

حکومت نے ان اطلاعات کے بعد کہ اس علاقے میں الشاب مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، سیکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئیں تھیں۔

اس سے پہلے نومبر میں ایک سبزی منڈی میں ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے جو عام شہری تھے۔

XS
SM
MD
LG