صومالیہ میں باغیوں کے ہاتھوں سرکاری افواج پر باغیوں کے حملے کے بعد، امریکی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی صومالیہ میں فضائی کارروائی کی گئی ہے جس میں الشباب کے کم از کم نو شدت پسند ہلاک ہوئے۔
امریکہ کی افریقی کمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائی میں الشباب کا کم از کم ایک عسکریت پسند زخمی ہوا۔
یہ کارروائی پیر کے روز صومالی حکومت سے مل کر کی گئی، جو مقام کسمایو کے جنوبی شہر کے شمال مشرق میں تقریباً 40 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمارے موجودہ تخمینے کے مطابق، فضائی حملے میں کوئی شہری ہلاک و زخمی نہیں ہوا‘‘۔
اس سال صومالیہ میں امریکہ نے 20 سے زائد فضائی کارروائیاں کی ہیں۔
الشباب، جس کا القاعدہ سے اتحاد ہے، صومالی حکومت کا تختہ الٹنے اور ملک کو سخت گیر اسلامی ریاست میں بدلنے کے لیے 2006 سے لڑ رہی ہے۔