رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: عمارت کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک

گیونگجو شہر میں پیر کو رات دیر گئے ایک آڈیٹوریم کی چھت اس وقت اچانک زمین بوس ہو گئی جب وہاں غیر ملکی زبانوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد طلبا جمع تھے۔

جنوبی کوریا میں ایک عمارت منہدم ہونے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک یونیورسٹی کے نو طالب علم بھی شامل ہیں۔

گیونگجو شہر میں پیر کو رات دیر گئے ایک آڈیٹوریم کی چھت اس وقت اچانک زمین بوس ہو گئی جب وہاں غیر ملکی زبانوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد طلبا جمع تھے۔

امدادی کارکن اب بھی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ اب بھی کم از کم دس لوگ ملبے تلے موجود ہیں۔

یہاں موجود طلبا کی اکثریت بحفاظت عمارت سے نکلنے میں کامیاب رہی تاہم ذرائع ابلاغ کے مطابق کم از کم 70 طلبا زخمی ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے۔

جنوبی کوریا کے حکام امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ عمارت کی چھت پر برفباری سے جمع ہونے والی برف اس انہدام کا باعث بنی۔ امدادی کارکنوں کو بھی برفباری کے باعث کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔
XS
SM
MD
LG