رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان میں امن کے لیے بات چیت شروع


علاقائی مصالحت کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بات چیت میں جنوبی سوڈان میں تین ہفتوں سے جاری لڑائی بند کرنے کے لیے کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔

جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغیوں کے نمائندوں کے درمیان جمعہ کو ایتھوپیا میں بات چیت کا آغاز ہوا۔

علاقائی مصالحت کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بات چیت میں جنوبی سوڈان میں تین ہفتوں سے جاری لڑائی بند کرنے کے لیے کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔

ایتھوپیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بات چیت کے عمل میں مشرقی افریقہ کا علاقائی بلاک (آئی جی اے ڈی) کسی بھی ممکنہ حل سے متعلق معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

صدر سلواکیر اور نائب صدر ریئک ماچار کی حامی فورسز کے درمیان ہونے والی لڑائی میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بات چیت کے عمل کے آغاز کے باوجود طرفین میں لڑائی جاری ہے۔

دریں اثناء دارالحکومت جوبا میں امریکی سفارتخانے نے اپنے مزید اسٹاف کو جنوبی سوڈان میں ’’سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال‘‘ کے تناظر میں ملک سے انخلا کا حکم دیا ہے۔

سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکی شہریوں کے ملک سے نکلنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ محکمہ خارجہ نے جمعہ کو انخلا کے لیے خصوصی انتظام کر رکھا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق دسمبر کے وسط سے شروع ہونے والی لڑائی کے باعث اب تک دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ ایک دس ہزار سے زائد باشندے پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔
XS
SM
MD
LG