رسائی کے لنکس

اسپین: بدعنوانی کے مقدمے میں شہزادی سے پوچھ گچھ

شہزادی کرسٹینا
شہزادی کرسٹینا

پالما ڈی مالورکا میں ایک عدالت کے بند کمرے میں جج جوش کاسترو نے شہزادی سے ان کی اور ان کے شوہر کی مشترکہ کمپنی میں مبینہ مالی بے ضابطیگیوں سے متعلق سوالات پوچھے۔

اسپین کی ایک عدالت نے ملک کی شہزادی کرسٹینا کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں طلب کرکے پوچھ گچھ کی ہے۔

گزشتہ تقریباً تین دہائیوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسپین کے شاہی خاندان کے کسی فرد کو مجرمانہ مقدمے میں عدالت نے طلب کیا ہے۔ 1975ء میں آمر فرانسسکو فرانکو کی موت کے بعد اسپین میں بادشاہت بحال ہوئی تھی۔

پالما ڈی مالورکا میں ایک عدالت کے بند کمرے میں جج جوش کاسترو نے شہزادی سے ان کی اور ان کے شوہر کی مشترکہ کمپنی میں مبینہ مالی بے ضابطیگیوں سے متعلق سوالات پوچھے۔

جج کاسترو شاہی جوڑے کے خلاف غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی اور کمپنی کے فنڈز کو گھریلو اخراجات کے لیے خرچ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اس معاملے پر اسپین میں شاہی خاندان کے خلاف غم و غصہ بھی پایا جاتا ہے اور یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس سے باشاہ ہوآن کارلوس کی مقبولیت بھی کم ہوئی ہے۔
XS
SM
MD
LG