اسپین کے جنوبی قصبے لورکا میں بدھ کو آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
ہلاک ہونیو الے نو افراد کی جمعہ کو ہونے والی آخری رسومات میں اسپین کے وزیراعظم اور ولی عہدبھی شرکت کررہے ہیں۔
پرانی تنگ گلیاں اور قدیم عمارتوں پر مشتمل لورکا ہزاروں سال پرانا ایک قصبہ ہے۔نوے ہزار افراد کی آبادی والے اس علاقے میں زلزلے سے کئی مکانات منہدم ہوگئے تھے جب کہ متعدد قدیم گرجا گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
بعد از زلزلہ جھٹکوں کے خوف سے ہزاروں افراد نے بدھ اور جمعرات کوراتیں کھلے آسمان تلے گزاریں۔ اسپین کی فوج اور امدادی کارکنوں نے شہر کے پارکوں میں عارضی خیمہ بستیاں قائم کیں ہیں اور متاثرین کو کمبل، خوراک ، پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
مقبول ترین
1