رسائی کے لنکس

اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے


اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے
اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے

بدھ کے روز اسپین میں ہزاروں افراد نے دارالحکومت میڈرڈ اور کئی دوسرے شہروں میں کمزور ملکی معیشت اور بے روزگاری کی بلندترین شرح کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ یہ مظاہرے ایک ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب اتوار کے روز بلدیاتی اور علاقائی حکومتوں کے لیے انتخابات ہونے والے ہیں ۔

زیادہ تر مظاہرے پرامن تھے اور انٹرنیٹ کی سماجی ویب سائٹس مثلاً ٹویٹر کے ذریعے منظم کیا گیا تھا۔ مظاہروں میں شرکت کرنے والے زیادہ تر افراد نوجوان تھے۔

ملک میں 25 سال سے کم عمر افراد میں بے روزگاری کی سطح 45 فی صد کے لگ بھگ ہے۔

مظاہروں میں شامل نوجوانوں کا کہناتھا کہ وہ بے روزگاری سے تھک چکے ہیں۔ انہیں سیاست دانوں کی بدعنوانی کا بھی گلا تھا۔

ملک میں کرائے گئے رائے عامہ کے حالیہ جائزوں سے ظاہر ہواہے کہ حکمران سوشلسٹ پارٹی بڑے پیمانے پر اپنی مقبولیت کھوچکی ہے اور رائے دہندگان معاشی بحران سے نمٹنے کی حکومتی کوشش سے مطمئن نہیں ہیں۔

ماہرین نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حزب اختلاف کی مقبول پارٹی اتوار کے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتی ہے اور اگلے سال مارچ میں ہونے والے عام انتخابات میں وہ دوبارہ برسراقتدار آسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG