رسائی کے لنکس

پابندی کے خلاف بٹ اور عامر نے اپیل دائر کردی


سلمان بٹ،محمد عامر اور محمد آصف پر رواں ماہ آئی سی سی نے پابندی عائد کی تھی
سلمان بٹ،محمد عامر اور محمد آصف پر رواں ماہ آئی سی سی نے پابندی عائد کی تھی

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزاؤں کا سامنا کرنے والے پاکستانی کھلاڑی سلمان بٹ اور محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے خلاف کھیلوں کی عدالت انصاف میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔

سابق کپتان سلمان بٹ کے وکیل یاسین پٹیل کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ بٹ 17مارچ کو برطانیہ کے کراؤن پراسی کیوشن سروسزمیں بھی خود پر لگنے والے الزاما ت کا سامنا کرنے کے لیے پیش ہوں گے۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے رواں ماہ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر گذشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے بالترتیب دس، سات اور پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔ قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے اور کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کی صورت میں سلمان بٹ کو پانچ اور محمد آصف کو دو سال کی رعایت دی گئی مگر محمد عامر کو ایسی کوئی رعایت نہیں دی گئی۔

محمد عامر کے وکیل کریم کا کہنا ہے کہ انھوں نے بھی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے اس فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG