سری لنکا میں پرتشدد مظاہرے، جلاؤ گھیراؤ
سری لنکا کے وزیرِاعظم مہندا راجاپاکسے کے مستعفی ہونے کے بعد ملک بھر میں حکومت کے حامی اور مخالفین کی جانب سے مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔ تصادم کے دوران ایک رکنِ پارلیمنٹ سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 180 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ دارالحکومت کولمبو کے کئی مقامات پر کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔