رسائی کے لنکس

سری لنکا نے تاملوں کے خلاف لڑائی میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیاتھا: انٹرنیشنل کرائسس گروپ


سری لنکا نے تاملوں کے خلاف لڑائی میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیاتھا: انٹرنیشنل کرائسس گروپ
سری لنکا نے تاملوں کے خلاف لڑائی میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیاتھا: انٹرنیشنل کرائسس گروپ

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ سری لنکامیں 25 سالہ خانہ جنگی کے آخری مہینوں میں حکومت کئی بار جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی تھی۔

برسلز میں قائم انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی جانب سے پیر کے روز یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب کولمبو تامل باغیوں کے خلاف لڑائی کے خاتمے کی پہلی سالگرہ منانے کی تیاری کررہاہے ۔

انسانی حقو ق کی تنظیم نے کہا ہے کہ سرکاری فوجوں نے جانتے بوجھتے ہوئے غیر جنگی علاقوں میں عام شہریوں پر گولے برسائے اور اسپتالوں اور امدادی مراکز کو اپنا نشانہ بنایا۔

حکومت نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن وہ جنگی جرائم سے متعلق ماضی کے الزامات کو مسترد کرچکی ہے۔

رپورٹ میں تامل ٹائیگر باغیوں پر بھی یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے عام شہریوں کو یرغمال بنائے رکھا۔

انٹرنیشنل کرائسس گروپ نے اقوام متحدہ اور امداد دینے والے ممالک پر اس سلسلے میں تحقیقات کرانےپر زور دیا ہے۔

سری لنکا کے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک کی اکثریتی سنہالی آبادی اور تامل اقلیت ایک دوسرے سے بدستور الگ تھلگ ہیں اور اس نسلی تقسیم کو کم کرنے کے لیے کافی کچھ نہیں کیاگیا ہے۔



XS
SM
MD
LG