سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 147 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز دباؤ کا شکار رہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے سوا کوئی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ رضوان 55 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہسارنگا ڈی سلوا نے تین، چمیکا کرونارتنے نے دو اور مہیش تھیکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔