رسائی کے لنکس

سری لنکا: وزیر کی برطرفی کے لیے مظاہرہ


بدھ کو دارالحکومت کولمبو میں تقریباً ایک سو وکلاء نے صنعت و تجارت کے وزیر ارشاد مطیع الدین کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے

سری لنکا کے وکیلوں نے ایک وزیر کی فوری گرفتاری اور برطرفی کا مطالبہ کیا ہے جس کے بارے میں ان کا الزام ہے کہ اس نے ایک جج کو دھمکیاں دیں اور اس کےساتھ بد تمیظی کا مظاہرہ کیا۔
بدھ کو دارالحکومت کولمبو میں تقریباً ایک سو وکلاء نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا اور انہوں نے صنعت و تجارت کے وزیر ارشاد مطیع الدین کی فوری برطرفی پر زور دیا۔

مذکورہ وزیر نے ایک جج کو مبینہ طور پر دھمکیاں دی تھیں جس نے مسلمانوں اور تاملوں کے درمیان ایک گاؤں میں ماہی گیری کے حقوق پر ہونے والے جھگڑے کا فیصلہ سنایاتھا۔

مسلمانوں کا خیال ہے جج نے اپنے فیصلے میں تاملوں کی طرف داری کی ہے۔

مذکورہ وزیر بھی ایک مسلمان ہیں۔

وکلاء نے جج کے فیصلے کے بعد شمالی قصبے منار میں تشدد پھوٹ پڑنے کے خلاف بھی احتجاج کیا۔

اس مظاہرے کے دوران مسلمانوں کے ایک گروپ نے پولیس اور عدالتی عمارتوں پر پتھراؤ بھی کیا۔
XS
SM
MD
LG