رسائی کے لنکس

سری لنکا:سیلاب سے 13ہلاک ، ایک لاکھ سے زائد بے گھر


سری لنکا:سیلاب سے 13ہلاک ، ایک لاکھ سے زائد بے گھر
سری لنکا:سیلاب سے 13ہلاک ، ایک لاکھ سے زائد بے گھر

سری لنکا میں حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے باعث گذشتہ ایک ہفتے سے جاری سیلاب سے 13افراد ہلاک اور ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

کولمبو میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے وائس آف امریکہ کو منگل کے روز بتایا کہ سری لنکا کے مشرقی علاقوں میں گذشتہ ایک سوسال میں آنے والا یہ شدید ترین سیلاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور شاید انھیں دوسرے ملکوں سے امداد بھی حاصل کرنا پڑے۔ ان کے مطابق حالیہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً آٹھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سری لنکا کی فوج اور فضائیہ بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے اور بے گھر ہونے والے افراد کے لیے سینکڑوں خیمہ بستیاں بھی قائم کردی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG