رسائی کے لنکس

حنا ربانی کھر یکم اگست کو سری لنکا کا دورہ کریں گی


پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر
پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر

اس دورے کی دعوت ان کے سری لنکن ہم منصب نے دی تھی اور دونوں وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر یکم اگست سے سری لنکا کا تین روزہ دورہ کریں گی۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حنا ربانی کھر کو اس دورے کی دعوت ان کے سری لنکن ہم منصب نے دی تھی اور دونوں وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔

دریں اثناء سری لنکا کے اسلام آباد میں سفیر جیالتھ ویراکوڈی نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات میں اقتصادی اور عوامی رابطوں کے فروغ پر بات چیت کی۔

سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان چار ارب ڈالر سالانہ تجارت کے موجودہ حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
XS
SM
MD
LG