بھارتی کنٹرول کے کشمیر میں مزید پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں اور اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز سری نگر میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔ پولیس کی جانب سے ان پر آنسوگیس پھینکنے اور ان پر فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی حالت نازک ہے۔
گذشتہ دو ماہ کی بدامنی کے دوران بھارتی کنٹرول کے کشمیر میں، جہاں بھارت مخالف جذبات انتہائی شدید ہیں، کم ازکم 62 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس ہمالیائی خطے کے مسلمان گذشتہ ایک عشرے سے بھارت سے آزادی یا پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔