رسائی کے لنکس

اب ’اسٹار پلس‘ بھی پاکستانی ڈرامے دکھائے گا


’اسٹار پلس‘ کی براڈ کاسٹنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی ڈرامہ ’اسٹار پلس‘ کی زینت بن رہا ہے، ورنہ بھارتی ڈراموں کا پاکستانی چینلز سے اور دیگر بھارتی چینلز سے پاکستانی ڈرامے براڈ کاسٹ ہونا اب معمول کی بات ہے

’میرا نام یوسف ہے‘۔۔جی ہاں۔ یہ ایک نئے ٹی وی پلے کا نام ہے جو ’اسٹار پلس یوکے‘ سے دکھایا جائے گا۔

’اسٹار پلس‘ کی براڈ کاسٹنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی پاکستانی ڈرامہ ’اسٹار پلس‘ کی زینت بن رہا ہے، ورنہ بھارتی ڈراموں کا پاکستانی چینلز سے اور دیگر بھارتی چینلز سے پاکستانی ڈرامے براڈ کاسٹ ہونا اب معمول کی بات ہے۔

’میرا نام یوسف ہے‘ رومینٹک ڈرامہ ہے جس کے ہیرو عمران عباس ہیں۔ عمران بھارتی فلم بینوں کے لئے نیا نام نہیں۔ ان کی ایک بھارتی فلم حالیہ مہینوں میں ہی ریلیز ہو چکی ہے، جبکہ ایک فلم زیر تکمیل ہے۔

’میرا نام یوسف‘ اگلے مہینے یعنی 18 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے اور ہفتے میں ایک دن پیش ہوگا۔ اس کی کاسٹ میں وسیم عباس اور حنا خواجہ بیات بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کی تشہیرکے لئے ذمے دار فرم ’رس بیری پی آرو‘ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’میرا نام یوسف ہے‘ کی کہانی دو خاندانوں کا احاطہ کرتی ہے جو ٹرین کے ایک سفر کے دوران ایک دوسرے سے تعلق بناتے اور قریب آجاتے ہیں۔

لیکن، بقول اُن کے، حالات ان کے روبرو ایسے مسائل کھڑے کردیتے ہیں، جن کا سامنا کرنا کسی کے لئے بھی آسان نہیں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG