رسائی کے لنکس

’دریلس ارتگرل‘، ترکی ڈراموں میں ایک نیا اضافہ


’دریلس ارتگرل‘ کی کہانی ’خلافت عثمانیہ‘ کے دور کی عکاسی کرتی ہے اور شاہ سلیمان اور اس کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے۔ کہانی کا محور وہ تاریخی سفر ہے جسے انسانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پاکستان میں بھارت کے بعد سب سے زیادہ جن غیر ملکی ڈراموں کو دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے وہ ترکی کے ڈرامے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ترکی ڈرامے دکھانے والے نجی ٹی چینلز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

انہی ڈراموں میں ایک نیا اضافہ ہے۔۔۔‘دریلس ارتگرل‘۔ یہ وہ تاریخی ڈرامہ ہے جسے ترکی سمیت دنیا کے درجنوں ممالک میں دکھایا اور پسند کیا گیا۔ اب پاکستان کا نجی ٹی وی چینل ’ہم ستارے‘ اسے پیش کر رہا ہے۔

’دریلس ارتگرل‘ کی کہانی ’خلافت عثمانیہ‘ کے دور کی عکاسی کرتی ہے اور شاہ سلیمان اور اس کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے۔کہانی کا محور وہ تاریخی سفر ہے جسے انسانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیوں کہ درحقیقت یہی سفر خلافت عثمانیہ کی بنیاد پڑنے کا سبب بنا۔

’ہم ستارے‘ کی انتظامیہ کے ایک سینئر رکن سید منہاس صغیر نے وی او اے سے تبادلہ خیال میں بتایا ’دریلس ارتگرل‘ اپنی بے مثال کہانی‘شاندار آرٹ ڈائریکشن اور لازوال اداکاری کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچا۔ پاکستان میں اسٹریٹیجی ڈراموں کے شوقین افراد کے لئے یہ ایک انمول تحفہ ثابت ہوگا۔‘

XS
SM
MD
LG