رسائی کے لنکس

تمباکو نوشی کے اشتہارات پر پابندی کا فیصلہ، سخت قوانین تیار


دنیا بھر میں ہر سال 31 مئی کو عالمی انسداد تمباکو نوشی منایا جاتا ہے اور اس سال اسی دن سے ملک بھر میں تمباکو نوشی کو بڑھاوا دینے والے تمام اشتہارات پر مکمل پابندی لگ جائے گی۔

پاکستان کے تمام سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز سگریٹ کے اشتہارات سے ’محروم‘ ہونے والے ہیں۔ اخبارات اور رسائل و جرائد میں بھی اب آپ سگریٹ کے اشتہارات شاید کبھی نہ دیکھ سکیں۔

دنیا بھر میں ہر سال 31 مئی کو عالمی انسداد تمباکو نوشی منایا جاتا ہے اور اس سال اسی دن سے ملک بھر میں تمباکو نوشی کو بڑھاوا دینے والے تمام اشتہارات پر مکمل پابندی لگ جائے گی۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے تمباکو کی پروموشن سے متعلق جو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں ان کے تحت مذکورہ تاریخ کے بعد سے سگریٹ نوشی کے اشتہارات میں کسی انسان اور یہاں تک کہ جانور کو بھی دکھایا نہیں کیا جاسکے گا ۔

'وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز‘ ریگولیشن و کوآرڈی نیشن کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سگریٹ کی دکانوں اورکھوکھوں کے باہر بھی ہر طرح کے اشتہاری بورڈز، پوسٹرز اور بینرز آویزاں کرنے پر پابندی ہوگی۔

ان نئی ہدایات اور قوانین کا مقصد موجودہ قوانین کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا ہے تا کہ سگریٹ نوشی بالخصوص نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے تمباکو نوشی کے رجحان کو ختم کیا جاسکے۔

اس اقدام کا ایک اور مقصدسگریٹ تیار کرنے والی بعض کمپنیوں کے غیر ذمہ داران تشہیری اقدامات کو روکنا بھی ہے۔ سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ تمام اقدامات اچھے ہیں لیکن ان قوانین پر سختی سے عمل بھی ہونا چاہئے۔
XS
SM
MD
LG