رسائی کے لنکس

کراچی: سانحہٴ راولپنڈی پر احتجاج، ڈبل سواری پہ پابندی


جمعے کو احتجاج کے اعلان پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر، حکومتِ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے

سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہٴ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق، جمعرات کی رات سے کل جمعے کی رات تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔


کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک بار پھر کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ملک بھر کی طرح، کراچی شہر میں بھی یوم عاشور پر ہونے والے 'سانحہ راولپنڈی' کیخلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئےجائیں گے۔

آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ جمعے کو شہر کے حالات دیکھ کر، گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ جبکہ، کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے شہر کی تمام مارکیٹس کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

موٹرسائیکل پر پابندی کے باعث، شہریوں کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ صحافی اور بزرگ افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے کہ
اس سے قبل محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کے مطابق 6 روز تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی۔
XS
SM
MD
LG