رسائی کے لنکس

سوڈان: فوجیوں میں تصادم ،20 افراد ہلاک


سوڈان: فوجیوں میں تصادم ،20 افراد ہلاک
سوڈان: فوجیوں میں تصادم ،20 افراد ہلاک

سوڈان کے فوجی عہدےداروں نے کہاہے کہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں سے کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان جھڑپوں کی وجہ جنوبی سوڈان کے اعلان آزادی سے قبل وہاں ہتھیاروں کے مسئلے پر فوجیوں کے درمیان اختلاف تھا۔

ان جھڑپوں کا آغاز ملاکل کے قصبے میں جمعرات کے روز اس وقت ہوا جب ایک فوجی یونٹ کے کچھ اہل کاروں نے بھاری ہتھیاروں کو ملک کے شمالی حصے میں بھیجنے سے انکار کردیا۔

جھڑپوں میں کم ازکم 24 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب جنوبی سوڈان ایک آزاد ملک بننے کی تیاریاں کررہاہے۔ چند ہفتے قبل جنوبی حصے کی آزادی کے لیے ریفرنڈم ہوا تھا جس میں وہاں ووٹروں کی اکثریت نے آزادی کےحق میں ووٹ دیا۔

یہ ریفرنڈم 2005ء کے اس امن معاہدے کے تحت ہوا تھا جو ملک کے شمالی اور جنوبی حصوں کے درمیان خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے کیا گیاتھا۔

XS
SM
MD
LG