رسائی کے لنکس

سوڈان: فوج اور باغیوں کی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک


سوڈان: فوج اور باغیوں کی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک
سوڈان: فوج اور باغیوں کی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک

سوڈان میں عہدے داروں کا کہناہے کہ جنوبی سوڈان کی فوج اور باغی ملیشیا جنگجوؤں کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں کئی درجن افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بدھ کے روز سوڈانی عہدے داروں نے کہا کہ اتوار کے روز ریاست جونقلی میں شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 40 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

باغی گروپ کے لیڈر نے سوڈان لبیریشن آرمی پر جنوری میں ہونے والے فائر بندی کے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

فائربندی اور جنوبی سوڈان میں ریفرنڈم کے واقعات ایک ساتھ ہوئے تھے۔

اس ریفرنڈم میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جنوبی سوڈان کی شمالی حصے سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

ریفرنڈم 2005ء کے امن معاہدے کا مرکزی نقطہ تھا جس کے تحت سوڈان کے شمالی اور جنوبی حصے کے درمیان عشروں سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG