واشنگٹن —
بھارت میں اپنے شوہر کے ہمراہ سیاحت کے لیے آنے والی سوئٹزرلینڈ کی ایک خاتون کو چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں جمعے کی شب پیش آیا۔ حکام کے مطابق سوئس جوڑا سائیکلوں پر ریاست کی سیاحت کر رہا تھا اور انہوں نے رات گزارنے کے لیے ایک جنگل کے نزدیک خیمہ لگا یا ہوا تھا۔
ریاستی پولیس کے نائب سربراہ دلیپ اڑیا کے مطابق سات افراد نے سوئس جوڑے کے خیمے پر حملہ کیا جن میں سے چار نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس افسر کے مطابق حملہ آوروں نے سوئس جوڑے سے ان کی تمام قیمتی اشیا بھی لوٹ لیں اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خاتون سیاح کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ حملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
بھارت کے 'نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو' کے مطابق ملک میں ہر 20 منٹ بعد ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے۔
تین ماہ قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک چلتی بس میں میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بعد ازاں اس کی موت پر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا اور خواتین کے تحفظ سے متعلق قوانین کو موثر بنانے کے مطالبات سامنے آئے تھے۔