رسائی کے لنکس

شام: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، پانچ افراد ہلاک


شام: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، پانچ افراد ہلاک
شام: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناہے کہ شام کی سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز کم ازکم پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔ یہ ہلاکتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب عرب لیگ کے معائنہ کار ان تین اہم مقامات کا دورہ کررہے ہیں جہاں حکومت نے اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے تشدد سے کام لیاتھا۔

سرگرم کارکنوں کا کہناہے کہ جمعرات کو کچھ ہلاکتیں دمشق کے قریب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرین پر گولیاں چلانے کے نتیجے میں ہوئیں۔

حالیہ تشدد ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عرب لیگ کے مبصرین، شام کی حکومت کے ان وعدوں کی صداقت کے جائزے کے لیے درعا، حمص اور ادلب کا دورہ کرنے والے تھے کہ وہ جان لیوا پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں روک دے گی اور سیاسی قیدیوں کو چھوڑ دے گی۔

بدھ کے روز سرگرم کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہاتھا کہ پیر کو معائنہ کاروں کے ملک پہنچنے کے بعد سے سرکاری فورسز اپنی کارروائیوں میں کم ازکم 39 افراد کو ہلاک کرچکی ہیں جن میں سے چھ افراد حمص میں مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG