رسائی کے لنکس

ادلب میں شامی اور روسی فضائیہ کی مزید کارروائیاں


تنظیم کے مطابق 20 اکتوبر سے شامی اور روسی جہازوں سے ادلب میں کی گئی فضائی کارروائیوں میں 288 شہری مارے جا چکے ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی اور روسی فضائیہ نے صوبہ ادلب میں پیر کو اپنی کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ادلب میں فضائی کارروائیوں میں 60 افراد مارے گئے تھے۔

مقامی رابطہ کمیٹیوں سے وابستہ سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ تازہ فضائی کارروائیاں بنیش، مارات، نسان اور شارقب کے قصبوں میں کی گئیں۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹیڈ پریس‘ نے مقامی کارکنوں کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو ہونے والی فضائی کارروائیوں میں تین بچے مارے گئے اور اُن کا الزام تھا کہ یہ کارروائی روس طیاروں نے کی۔

برطانیہ میں قائم تنظیم ’سیرئین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ نے بھی کہا کہ ادلب میں فضائی کارروائیاں کی گئیں۔

تنظیم کے مطابق 20 اکتوبر سے شامی اور روسی جہازوں سے ادلب میں کی گئی فضائی کارروائیوں میں 288 شہری مارے جا چکے ہیں۔

اتوار کو ادلب میں کی گئی فضائی کارروائیوں میں 65 افراد مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG