رسائی کے لنکس

شام میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی: رپورٹ


لڑائی میں ہلاک ہونے والوں میں اٹھارہ ہزار باغی اور صدر اسد کے حامی چالیس ہزار جنگجو شامل ہیں۔

شام کے سرگرم کارکنوں کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ مارچ 2011ء میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کے بعد لڑائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

برطانیہ میں مقیم ’سیئرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس لڑائی میں ہلاک ہونے والوں میں اٹھارہ ہزار باغی اور صدر اسد کے حامی چالیس ہزار جنگجو شامل ہیں۔

اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں اقوام متحدہ نے شام میں ترانوے ہزار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

دریں اثنا اردن کے شاہ عبداللہ نے متنبہ کیا ہے کہ شام میں لڑائی خطے میں فرقہ وارانہ جھگڑے کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG