رسائی کے لنکس

شام کی حکومت جنیوا امن کانفرنس میں شرکت کرے گی

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل میخداد (فائل فوٹو)
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل میخداد (فائل فوٹو)

وزارت خارجہ نے کہا کہ شام کی حکومت امن مذاکرات میں شرکت کے لیے اپنا ایک وفد وہاں بھیجے گی لیکن یہ واضح کیا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت اقتدار منتقل نہیں کرے گی۔

شام کی حکومت نے بدھ کو کہا ہے کہ جنیوا میں آئندہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن کانفرنس میں شرکت کی جائے گی۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ شام کی حکومت امن مذاکرات میں شرکت کے لیے اپنا ایک وفد وہاں بھیجے گی لیکن یہ واضح کیا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت اقتدار منتقل نہیں کرے گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے گزشتہ ہفتے اس مجوزہ کانفرنس کا اعلان کیا جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

اس کانفرنس کا مقصد شام کے تنازع کے خاتمے کے لیے ایک عبوری حکومت کے قیام پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ شام میں مارچ 2011ء سے جاری لڑائی میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ ان مذاکرات میں مزید کون سے فریق شریک ہوں گے۔

شام کے مرکزی جلا وطن گروپ ’سیئرین نیشنل کولیشن‘ نے منگل کو کہا تھا کہ اس نے اس کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم اس گروہ کا اصرار ہے کہ شام کے مستقبل میں صدر بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیئے۔
XS
SM
MD
LG