اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے اتوار کے روز شام کے برسرپیکار صدر بشارالاسد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملک کے لوگوں کو ہلاک کرنے کی کارروائیاں روک دیں۔
ایک کانفرنس میں، جس میں زیادہ تر توجہ عرب دنیا میں جمہوریت پر مرکوز تھی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کو طاقت کے ذریعے دبانے کا عمل بند گلی میں چلنے کے مترادف ہے۔
بیروت میں کانفرنس کے دوران مسٹر بن کی مون نے کہاکہ عرب دنیا میں رونما ہونے والے انقلابات یہ ظاہر کررہے ہیں کہ اب عوام شخصی اقتدار کے تحت رہنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔