رسائی کے لنکس

تائیوان: اسپتال میں آتشزدگی سے 12 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپتال میں زیادہ تر ایسے افراد زیر علاج تھے جن کے لیے بستر سے اترنا تک مشکل تھا اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے تگ و دو نہیں کرسکتے تھے۔

تائیوان میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک اسپتال میں لگنے والی آگ کے باعث کم ازکم 12 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق منگل کی صبح تیانان شہر کے ہسنیانگ اسپتال کی دوسری منزل پر جس وارڈ میں آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا وہاں زیادہ تر ایسے افراد زیر علاج تھے جن کے لیے بستر سے اترنا تک مشکل تھا اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے تگ و دو نہیں کرسکتے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔

مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG