تائیوان کے شمالی علاقے سمندری طوفان کے باعث موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جہاں بدھ کو حکام نے اسکول اور دفاتر بند کر دیئے۔
طوفان کے باعث ایک سو چالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جب کہ حکام نے کہا ہے کہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔
شمال میں زیادہ آبادی والے جزیرے کے بعض حصوں میں ایک گھنٹے میں 100 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سرکاری دفاتر، اسکول، تجارتی مراکز اور بعض حصوں میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
ممکنہ امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ہزاروں فوجی بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
ترامی نامی اس سمندری طوفان کی وجہ سے فلپائن میں آٹھ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔
بدھ کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا کا بیشتر حصہ سیلاب کی زد میں ہے جس سے لگ بھگ تین لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔