رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

09:03 27.8.2021

کابل ایئرپورٹ پر مزید حملوں کا خدشہ

کابل ایئرپورٹ
کابل ایئرپورٹ

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کہا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش کی جانب سے کابل ایئرپورٹ پر مزید حملوں کا خدشہ موجود ہے۔

انہوں نے جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دہشت گرد اس طرح کے مزید حملے کرنے کے خواہش مند ہیں اور مزید حملوں کا امکان بھی موجود ہے۔

جنرل میکنزی نے کہا کہ مستقبل میں ہونے والے حملوں کی نوعیت بدل سکتی ہے اور یہ حملے ایئرپورٹ پر راکٹ حملوں یا کار بم حملوں کی صورت میں بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان حملوں کے لیے تیار رہنے کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔

جنرل میکنزی نے مزید کہا کہ انہیں یہ نہیں لگتا کہ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملوں میں طالبان کے جنجگوؤں کا ہاتھ ہے یا نہیں۔

08:54 27.8.2021

داعش نے کابل ایئرپورٹ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کابل ایئرپورٹ سے شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔
کابل ایئرپورٹ سے شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

جنگجو تنظیم داعش نے کابل ایئرپورٹ پر جمعرات کو ہونے والے دو دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق داعش نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ایک خودکش بمبار نے کابل ایئرپورٹ پر امریکہ کی مدد کرنے والے مترجموں اور مددگاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو دھماکوں میں امریکی فوج کے 13 اہلکار اور 60 افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

08:48 27.8.2021

طورخم بارڈر پر تجارتی سامان کی نقل و حمل جاری

پاکستان اور افغانستان کی سرحدی گزرگاہ طورخم پر صورتِ حال معمول پر آ رہی ہے۔ تجارتی سامان کی نقل و حمل جاری ہے اور پاکستان میں پھنس جانے والے افغان شہری بھی وطن لوٹ رہے ہیں۔ طورخم بارڈر پر جاری سرگرمیاں دیکھیے نذر الاسلام کی اس رپورٹ میں۔

طورخم بارڈر پر تجارتی سامان کی نقل و حمل جاری
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:02 0:00

08:47 27.8.2021

کابل سے انخلا پائلٹوں کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے

طالبان کے زیرِ قبضہ کابل سے غیر ملکی شہریوں اور افغان باشندوں کو نکالنے والے طیاروں کے پائلٹوں کے لیے وہاں اترنے اور اڑان بھرنے والی پروازیں ایک مختلف تجربہ ہیں۔

کابل کا بین الاقوامی ہوائی اڈا ایک بہت پیچیدہ مقام پر واقع ہے جس کے ارد گرد اونچے اونچے پہاڑ ہیں۔ ایئر ٹریفک کے موجودہ دباؤ میں، جب غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کے انخلا کے لیے شروع کی جانے والی فوجی اور کمرشل فلائٹس بڑی تعداد میں آ جا رہی ہیں، پائلٹوں کو کسی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لیے ٹریفک کنٹرول کے نظام پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

کئی پائلٹوں نے خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے ساتھ کابل کے اپنے حالیہ تجربات شیئر کیے ہیں، جہاں افراتفری اور بے ہنگم ہجوموں کے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔

فرانس کے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے اے 400 ایم کے کیپٹن کمانڈر سٹیفن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ امریکی افواج کے مکمل کنٹرول میں ہے اور وہاں ان کے 5،800 اہلکار تعینات ہیں۔ وہ تمام فضائی ٹریفک، زمین کی صورت حال، کنٹرول ٹاور اور دیگر امور کے کلی طور پر نگران ہیں۔​

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG