رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

12:15 31.8.2021

کابل سے آخری امریکی فوجی کے انخلا کی تصویر جاری

افغانستان سے امریکی فوج کے آخری فوجی 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل 'کرس ڈوناہو' سی 17 کارگو طیارے میں سوار ہو رہے ہیں۔

12:13 31.8.2021

امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کا کابل میں جشن

طالبان کی جانب سے امریکی انخلا کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
طالبان کی جانب سے امریکی انخلا کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔

امریکی فوج کے مکمل انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا ہے اور پیر کی شب انہوں نے جشن مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ فائرنگ کی آوازوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ فائرنگ امریکی فوج کے انخلا کی خوشی میں ہے۔

03:04 31.8.2021

افغانستان سے انخلا مکمل، آخری امریکی فوجی دستہ بھی کابل سے چلا گیا

کابل سے آخری امریکی فوجی دستہ پیر کی رات 11 بج کر 59 پر کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ 30 اگست 2021
کابل سے آخری امریکی فوجی دستہ پیر کی رات 11 بج کر 59 پر کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ 30 اگست 2021

امریکہ نے پیر کے روز رات گئے افغانستان سے اپنا انخلا مکمل کر لیا، جس کے ساتھ ہی امریکہ کی طویل ترین جنگ کا اختتام ہو گیا، جسے کئی اعتبار سے یاد رکھا جائے گا۔

انخلا کے عمل کے دوران خودکش بم دھماکوں سے 180 سے زائد افغان باشندے اور امریکی سروسز کے13 اہل کاروں کی جانیں ضائع ہوئیں۔جن میں سے کچھ کی عمریں اس جنگ کی طوالت سے کچھ ہی زیادہ تھیں

صدر جو بائیڈن کی جانب سے منگل 31 اگست تک انخلا مکمل کرنے کے وعدے سے چند گھنٹے قبل امریکی ایئرفورس کے ٹرانسپورٹ طیاروں پر کابل سے امریکی فوج کے آخری دستے کے اہلکار سوار ہوئے۔

ان فوجیوں نے ہزاروں افغان باشندوں کے بحفاظت انخلا اور دیگر انتظامات کے لیے کابل ایئرپورٹ پر دو ہفتوں تک انتہائی مشکل مشن سرانجام دیا۔

انخلا سے منسلک جنگی کوششوں کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے کہا کہ آخری طیارے نے کابل ایئرپورٹ سے واشنگٹن کے وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر 29 منٹ پر پرواز کی یعنی کابل میں آدھی رات سے ایک منٹ پہلے۔

کابل کے ایئرپورٹ نے انخلا کے عمل کے دوران اس ملک میں امریکہ کے ایک جزیرے کی شکل اختیار کر لی تھی۔

مزید پڑھیے

01:33 31.8.2021

کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں ہلاک ہونے والے 13 امریکی فوجیوں کے لواحقین سے بائیڈن کی ملاقات

صدر بائیڈن ڈیلاویئر ایئرپورٹ پر کابل بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو سلیوٹ پیش کر رہے ہیں۔ 29 اگست 2021
صدر بائیڈن ڈیلاویئر ایئرپورٹ پر کابل بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو سلیوٹ پیش کر رہے ہیں۔ 29 اگست 2021

صدر جوبائیڈن اور امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے گزشتہ ہفتے کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے بم حملے میں ہلاک ہونے والے 13 امریکی فوجی اہل کاروں کے لواحقین سے ملاقات کی۔

ان دھماکوں میں کم از کم 170 افغان شہری بھی ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والے ان امریکی فوجیوں کی عمریں 20 سے 31 سال کے درمیان تھیں، جن میں سے پانچ محض 20 برس کے تھے۔ ان کے خاندان کے افراد نے صدر سے ڈیلاویئر میں واقع ڈوور ایئر فورس بیس پر ملاقات کی، جہاں انھوں نے ایک باضابطہ تقریب میں شرکت کی۔

اس خصوصی تقریب میں لواحقین نے بیرون ملک لڑائی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے پیاروں کے جسد خاکی کا فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین سے قبل آخری دیدار کیا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ''صدر اور امریکی خاتون اول ہلاک ہونے والے فوجی اہل کاروں کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کریں گے، جنھوں نے کابل میں امریکیوں، ہمارے پارٹنرز اور ہمارے افغان اتحادیوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اپنی جانیں دیں''۔

یہ مہلک حملہ گزشتہ ہفتے کابل ایئرپورٹ کے باہر بھیڑ کے دوران ہوا، جہاں طالبان کی جانب سے ملک پر قبضے کے بعد ہزاروں لوگ افغانستان سے انخلا کے منتظر تھے۔

افغانستان میں دولت اسلامیہ کے ایک دھڑے نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG