طالبان نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں نیٹو فورسز کا ایک کتا اُن کے قبضے میں ہے۔ شدت پسندوں نے اس کتے کی ایک وڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کی۔
جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے اواخر میں ملک کے مشرقی صوبے لغمان میں لڑائی کے دوران اس کتے کو پکڑا گیا۔ شدت پسندوں کا کہنا ہے کہ جب کتے کو پکڑا گیا تو اُس کے جسم پر ایک ٹارچ، ’جی پی ایس‘ آلہ اور ایک کیمرا لگا ہوا تھا۔
نیٹو نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اُن کا ایک کتا گزشتہ دسمبر سے لاپتہ ہے لیکن اس کی مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے عہدیداروں نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ کتا برطانوی فورسز کا تھا۔
طالبان کا کہنا ہے کہ کتے کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور اُسے ’کرنل‘ کے نام سے بلایا جاتا ہے۔
وڈیو میں دکھایا گیا کہ اُسے ایک ایسی جیکٹ پہنائی گئی ہے جو عموماً لڑائی کے دوران جنگجو پہنتے ہیں۔
طالبان کے ایک ترجمان نے کہا کہ کتے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ ابھی کیا جانا ہے۔
سکیورٹی فورسز سونگھنے والے کتوں کو بموں کا پتہ لگانے کے علاوہ بعض خصوصی آپریشنز میں بھی استعمال کرتی ہیں۔
چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گھر میں کتوں کو لے جانے پر بعض افغان احتجاج کرتے آئے ہیں۔
اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جس کتے کو پکڑا گیا ہے وہ سپینیئلز نسل کا جو جرمن شیفرڈ کی طرح کا ہوتا ہے۔