عرب لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں امن سے متعلق کانفرنس 23 نومبر کو جنیوا میں ہوگی لیکن بین الاقوامی نمائندہ خصوصی کے مطابق حتمی تاریخ کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔
یہ بات عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے اتوار کو قاہرہ میں لیگ اور اقوام متحدہ کے شام کے لیے ایلچی لخدر براہیمی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتائی۔
لیکن اسی پریس کانفرنس میں براہیمی نے صحافیوں کو بتایا کہ حزب مخالف کی قابل بھروسہ نمائندگی کے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
انھوں نے قطر، ترکی، ایران اور شام کے دورہ مکمل کرنے سے پہلے کانفرنس کی حتمی تاریخ کا اعلان کرنے سے انکار کیا۔
دریں اثناء شام میں اتوار کو ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک شہر حما میں ایک فوجی چیک پوائنٹ سے ٹکرایا۔
زخمیوں میں اکثریت کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔